انتقال

دبئی میں انتقال
حیدرآباد ۔ 9 ۔ مئی : ( راست ) : جناب سید محمد منصور عابدی المعروف تحسین ولد جناب سید ہادی عابدی مرحوم ساکن دارالشفاء کا 6 مئی کو دبئی میں انتقال ہوگیا ۔ تدفین دبئی میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان ہیں ۔ مجلس زیارت 10 مئی کو 8 ساعت شب یادگار خورشید جامباغ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 6281126437 ۔ 9866162786 پر ربط کریں ۔۔

 

٭٭ جناب سید یوسف الدین موظف سینئر اکاؤنٹنٹ محکمہ فنی تعلیم ولد جناب سید امین الدین مرحوم ساکن جواہر پورہ،یاقوت پورہ کا کل رات انتقال ہوا۔ نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مسجد مالن بی صاحبہ (ریتی کی مسجد) یاقوت پورہ میں ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان سلطان دائرہ چھاؤنی ناد علی بیگ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم جمعہ 11 مئی کو بعد نماز عصر مسجد مالن بی صاحبہ (ریتی کی مسجد) میں مقرر ہے۔ دیگر تفصیلات فون نمبر 9246507241 پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب حبیب شکیل بن حسین بن حسن العیدروس کا 8 مئی بروز منگل مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا اور نماز جنازہ 9 مئی کو بعد نماز ظہرجامع مسجد چندہ بی بی بندل گوڑہ ، کاماٹی پورہ ، بہادرپورہ میں ادا کی گئی اور تدفین حمدو میاں کے قبرستان عثمان باغ میں عمل میںآئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔فاتحہ سہ یوم 11 مئی بروز جمعہ کو بعد نماز عصر جامع مسجد چندہ بی بی صاحبہ بندل گوڑہ ، بہادرپورہ میں مقرر ہے ۔ مولانا حبیب سہیل بن سعید العیدروس مرحوم کے تایا تھے ۔مزید تفصیلات کیلئے 9177872701 پر ربط کریں۔