حیدرآباد ۔ 4 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : خانوادہ حضرت بابا فرید گنج شکر ؒ کے مولانا محمد عمر فریدی سجادہ نشین و متولی درگاہ حضرت شاہ عبدالسلام ؒ کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ وہ کچھ عرصہ سے دہلی کے گنگا رام ہاسپٹل میں زیر علاج تھے ۔ مولانا عمر فریدی جو دہلی اور حیدرآباد کے مشائخین میں ایک نمایاں مقام رکھتے تھے اور وہ مولانا پیر سید شبیر نقشبندی افتخاری سابق صدر درگاہ کمیٹی حضور خواجہ اعظم غریب نوازؒ اجمیر شریف کے قریبی رفقاء میں شامل تھے ۔ مرحوم جو صوفی کونسل آف انڈیا کے صدر بھی تھے ۔ مولانا فریدی دہلی وقف بورڈ کے رکن کی حیثیت سے اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کے لیے سرگرم رہنے انہیں درگاہ کمیٹی حضرت قطب الدین بختیار کاکیؒ ( دہلی ) بحیثیت صدر نشین بھی خدمات انجام دینے کی سعادت حاصل رہی ۔ مولانا مرحوم کی دختر جو دہلی ہائی کورٹ کی خاتون وکیل ہیں آج انتقال کی اطلاع دی ۔ مولانا پیر نقشبندی کی زیر نگرانی آج شہر حیدرآباد کی مختلف مساجد ، خانقاہوں اور درگاہوں میں بعد نماز جمعہ اجتماعی دعائے مغفرت کی گئی ۔ مولانا پیر نقشبندی نے اظہار تعزیت کیا ۔ اور مولانا عمر فریدی کی دینی ، تعلیمی ، ثقافتی ، سماجی ، خدمات کو دلی خراج تحسین ادا کیا ۔۔
٭٭ محترمہ شمس الھدیٰ طاہرہ بیگم بنت جناب میر محمد حسن علی خاں مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ تدفین دائرہ میر محمد مومن میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت بروز ہفتہ 7 بجے شام حسینی کوٹھی دیوڑھی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7981732291 ۔ 9985306703 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد قطب یار خاں ولد جناب نواب غوث یار خاں کا 3 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد باغ عامہ میں ادا کی گئی اور تدفین راج محلہ گجراتی شاہ کے تکیہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 5 مئی کو مسجد یوسف ٹیکری میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9246341542 ۔ 9908127948 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ اعجاز احمد شوکت ولد غلام محمد مرحوم پروپرائٹر اسٹار گلاس اسٹور فلک نما کا قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد فلک نما میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 6 مئی اتوار بعد نماز عصر جامع مسجد فلک نما میں مقرر ہے ۔ مرحوم ، ڈاکٹر ابوالحسن اشرف صادق (عوامی دواخانہ جات ) کے حقیقی ماموں تھے ۔ تفصیلات کے لیے 9849076150 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب ایم اے باسط ولد جناب عبدالقدیر کا 27 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز جنازہ تدفین مسجد الباقی میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7799431305 ۔ 9908135867 پر ربط کریں ۔۔