حیدرآباد ۔ 25 ۔ اپریل : ( راست ) : جناب سید میراں اکبر حسینی ولد جناب سید امام اکبر حسینی مرحوم کا انتقال 25 اپریل کو بعد نماز فجر ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد سید مطیع اللہ ذاکر منوری میں ادا کی گئی ۔ اور تدفین دائرہ بندگیمیاں شاہ قاسم مجتہد گرو مہدویہ مشیر آباد میں عمل میں آئی ۔ زیارت 28 اپریل کو صبح 8 بجے مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9393343535 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید محمد زین العابدین ولد سید رضا علی خاں مرحوم کا 24 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب الاوہ سرطوق میں ادا کی گئی اور تدفین مولا علی پہاڑ کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 4 ساعت عصر عبادت خانہ حسینی دارالشفاء میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8142962420 ۔ 7207801732 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید ابراہیم حسن کاظمی المعروف اسلم کاظمی ولد ڈاکٹر سید محمد حسن کاظمی مرحوم کا طویل علالت کے سبب 25 اپریل کو خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ میت مانصاحب ٹینک سے اٹھائی گئی ۔ نماز جنازہ دائرہ حضرت میر مومن سلطان شاہی میں مولانا رضا عباس خاں کی زیر اقتداء ادا کی گئی اور تدفین دائرہ میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 27 اپریل کو بعد نماز جمعہ عاشور خانہ و مسجد اہلبیت آصف نگر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9989674877 ۔ 7780115027 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ ڈاکٹر زہرہ سلطانہ بنت وحید الدین فاروقی مرحوم کا بعمر 78 سال آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد ٹھگی جیل نمبولی اڈہ کاچی گوڑہ میں 26 اپریل کو بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی ۔ تدفین مسجد ٹھگی جیل کے احاطہ قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مرحومہ ، شجاع الدین فاروقی کی حقیقی ہمشیرہ تھیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9133518417 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج امجد علی موظف انسپکٹر ساوتھ سنٹرل ریلوے ( بی آر آئی ) سکندرآباد ولد جناب شیخ محمد مرحوم ساکن خلوت کا بعمر 83 سال 21 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ مرحوم حکیم شیخ داؤد دواخانہ فیض عام کے بڑے داماد تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند چار دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7799019929 ۔ 9885541020 پر ربط کریں ۔۔