حیدرآباد ۔ 18 ۔ اپریل : ( راست ) : الحاج غلام محمد صمدانی ( خورشید ) ولد الحاج غلام ربانی مرحوم ریٹائرڈ سینئیر انسپکٹر محکمہ بلدیہ کا بہ عمر 74 سال آج صبح 10-30 بجے انتقال ہوگیا ۔ تدفین بعد نماز عصر قطب شاہی مسجد کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مرحوم ، غلام محمود یزدانی قمر ، غلام احمد نورانی جمشید ، غلام قادر حقانی بشیر کے بڑے بھائی تھے ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ قطب شاہی مسجد ملے پلی میں 4-30 بجے مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849111856 ۔ 7893752199 پر ربط کریں ۔۔
جناب سید رضا علی عابدی ( مرثیہ خواں ) ابن جناب سید افتخار علی عابدی کا انتقال ہوگیا ۔ میت مرحوم کے مکان سے اٹھائی جائے گی ۔ عاشور خانہ سجادیہ گچی چبوترہ رنگیلی کھڑکی میں 19 اپریل کو 8 بجے صبح تدفین عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9052651472 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ سعیدہ کلثوم زوجہ محمد رؤف الدین ایڈوکیٹ کا کل صبح بعمر 63 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد موسیٰ شاہ قادری فرمان واڑی لین عابڈس میں ادا کی گئی اور تدفین بھی احاطہ درگاہ شریف میں عمل میں آئی ۔ مرحومہ ، سید ابراہیم رضوی مرحوم پروفیسر عثمانیہ یونیورسٹی کی پوتی اور مولانا سید طاہر رضوی استاذ جامعہ نظامیہ کی بھیجتی تھیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 19 اپریل کو بعد نماز عصر مسجد موسیٰ شاہ قادری بغدادی میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8897064772 ۔ 040-24655686 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب شیخ بابو ولد جناب شیخ حسین ساکن ای سی آئی ایل کملا نگر کالونی کا بعمر 60 سال کا انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز جنازہ تدفین قبرستان تھرتھرے شاہ بنسی لال پیٹ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 93903968223 پر ربط کریں ۔۔