ٌ جناب شیخ محمد احمد ولد شیخ جان محمد مرحوم کا ہفتہ کی شب انتقال ہوگیا ۔ مرحوم اقبال پان شاپ کے مالک محمد اقبال کے والد تھے ۔ نماز جنازہ اتوار کو بعد نماز ظہر مسجد عائشہ حسن بھول باغ نصیب نگر میں ادا کی گئی اور تدفین قادری چمن میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ فاتحہ سیوم منگل کو بعد نماز عصر مسجد عائشہ حسن میں مقرر ہے ۔ تفصیلات فون 9393580673 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔
ٌ جناب میر محمد علی ( ارشد ) ولد میر طاہر علی ( میر عالم منڈی ) کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل پیر کو بعد نماز ظہر مسجد منصور خان پنجہ شاہ روبرو ارمان ہوٹل میں ادا کی جائیگی اور تدفین قبرستان مسجد الہی چادر گھاٹ میں عمل میں آئیگی ۔ تفصیلات فون 6301969492 اور 9603652129 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔
OO محترمہ خیر النساء بیگم زوجہ سید امیرالدین کا آج رات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ عمرفاروق مسجد نواب صاحب کنٹہ میں بعد نماز ظہر ادا کی جائیگی اور تدفین مصطفی مسجد قبرستان نواب صاحب کنٹہ میں عمل میں آئیگی ۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر : 9490384239, 9948486087 پر ربطہ پیدا کریں ۔