حیدرآباد ۔ 5 ۔ اپریل : ( راست ) : یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ دکن کی مشہور لاسا لمسا چائے کے منیجنگ پارٹنر جناب درویش غیاث الدین کا علالت کے باعث خانگی ہاسپٹل میں جمعرات 5 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ شاہی مسجد باغ عامہ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین درگاہ یوسفینؒ نامپلی میں عمل میں آئی ۔ درویش غیاث الدین اے پی تلنگانہ ٹی مرچنٹ اسوسی ایشن کے نصف صدی سے صدر رہے ۔ فیڈریشن آف آل انڈیا ٹی ٹریڈرس کے نائب صدر اور ٹی بورڈ انڈیا کے رکن بھی تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین لڑکے درویش حمید الدین شاہد ، درویش رؤف الدین ساجد ، درویش خالد اور ایک صاحبزادی شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 7 اپریل 4-30 بجے مسجد محبوب شاہی مالا کنٹہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849622181 ۔ 9849016586 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 5 ۔ اپریل : ( راست ) : جناب شیخ فضل حسین ولد جناب شیخ محمد حسین مرحوم ساکن ملے پلی کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعرات 5 اپریل بعد نماز ظہر جامع مسجد معظم پورہ ملے پلی میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت سید احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر احمد نگر میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849116199 ۔ 9000748555 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد ارشد علی عرفان سیول انجینئر ولد جناب محمد سلطان علی سی پی ڈبلیو ڈی کنٹراکٹر کا بروز منگل شام خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ محمد ارشد علی عرفان جناب سید شاہ وجاہت علی حمید چشتی محبوبی صدر کل ہند محبت آل رسول اکیڈیمی ایکس پریسیڈنٹ اردو اکیڈیمی نیویارک کے داماد تھے ۔ نماز جنازہ 4 اپریل بعد نماز ظہر مسجد محمدیہ تارناکہ میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 6 اپریل کو مسجد ہذا میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848549603 ۔ 9951588786 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب مرزا حشمت اللہ بیگ ساکن بالا پور نگر ولد جناب مرزا حسین بیگ مرحوم کا 5 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد عمر فاروق بالا پور میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان احاطہ مسجد حصہ بابا نگر میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم ہفتہ کو بعد نماز عصر مسجد عمر فاروق بالا پور میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9182957496 ۔ 8977557999 پر ربط کریں ۔۔