انتقال

نظام آباد۔/14نومبر، ( راست ) یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ مستقر نرمل کی مشہور و معروف علمی شخصیت جناب الحاج عبدالرشید خان موطف صدر مدرس سرکاری ہائی اسکول، نرمل ولد جناب عبدالواحد خان مرحوم بعمر 72 سال مورخہ 9 نومبر بروز پیر ایشین انسٹی ٹیوٹ پرالوجسٹ پنجہ گٹہ حیدرآباد میں قلب پر حملہ کے باعث انقال ہوگیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عصر کمبل پوش مسجد نرمل میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ کمبل پوش قبرستان میں عمل میں آئی۔ نماز جنازہ میں تعلیمی، سماجی و سیاسی ذی اثر شخصیتوں کے علاوہ عزیز و اقارب ، دوست احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ فرزندان فیروز خان، پرویز خان پیشہ تدریس، رضوان خان قائد ٹی آر ایس، عمران خان منیجر سعودی عرب، زبیر خان میکانیکل انجینئر حال مقیم سعودی عرب اور ایک دختر شامل ہیں۔ جناب عبدالرشید خان مرحوم ، مسٹر خورشید علی قریشی جوائنٹ سکریٹری کہکشاں رائٹرس اکیڈیمی نظام آباد کے خسر تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر9701059994 ، 9030495872 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔