حیدرآباد۔/29مارچ، ( پریس نوٹ ) محترمہ ایم ایس تاج زوجہ قاضی محمد صابر اللہ انصاری مرحوم ( قضاء ت ابراہیم پٹنم ) کا 75 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد آج صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 30 مارچ کو بعد نماز جمعہ جامع مسجد جہاں نما میں ادا کی جائے گی اور تدفین آبائی قبرستان نزد قدیم جامع مسجد ابراہیم پٹنم میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں 4 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9848423933 ، 7893854964 پر ربط کریں۔
انتقال
٭جناب محمد انیس احمد ولد جناب محمد میران مرحوم ساکن رین بازار کا بعمر 62 سال 29مارچ کو انتقال ہوا۔ بعد نماز جمعہ مسجد غوثیہ امام باڑہ میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور تدفین نزد رین بازار چمن عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار یکم اپریل کو بعد نماز عصر مسجد غوثیہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9848546384 یا 7799869733 پر ربط کریں۔