حیدرآباد ۔ 28 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب محمد رشید احمد فرزند جناب محمد شبیر احمد مرحوم ساکن کوہیر حال مقیم عثمان باغ حیدرآباد کا بعمر 39 سال آج صبح کی اولین ساعتوں میں دواخانہ عثمانیہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مسجد چندہ بی بی بندل گوڑہ عثمان باغ میں اداکی گئی اور قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد چندہ بی بی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8885135612 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید مظفر حسین ( رفیق ) ولد جناب سید سعادت حسین کا اتوار کی شب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد بلالؓ ، ایچ ایم ٹی ناچارم میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9912459601 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج محمد معین قریشی ولد جناب مقصود علی قریشی مرحوم کا آج رات 8 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد حکیم میر وزیر علی میں ادا کی جائے گی ۔ مرحوم ، خواجہ پاشاہ پنجہ گٹہ کے برادر خورد اور الحاج محمد سلیم چیرمین وقف بورڈ کے برادر نسبتی ہوتے ہیں ، پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 5 لڑکے ، 3 لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید معلومات کے لیے 9030017847 پر ربط کریں ۔ مرحوم ، الحاج محمد عبدالقادر جنرل سکریٹری جمعیت القریش حیدرآباد کے بہنوائی ہوتے ہیں ۔۔
شکاگو میں انتقال
حیدرآباد ۔ 28 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب غلام دستگیر مرحوم موظف ایکزیکٹیو انجینئر محکمہ آبپاشی پوچم پاڈ پراجکٹ کی اہلیہ محترمہ غوثیہ دستگیر ، حال مقیم امریکہ کا بعمر 80 سال 28 مارچ کی اولین ساعتوں میں شکاگو میں انتقال ہوگیا اور تدفین ایم سی سی مسجد شکاگو میں عمل میں آئی ۔ مرحومہ ، جناب محمد فرید الدین موظف عہدیدار اسٹیٹ بینک آف انڈیا حیدرآباد کی خوشدامن ، میر حمایت علی موظف منیجر باٹا شوز کمپنی حیدرآباد اور میر شجاعت علی موظف ریاستی سکریٹریٹ حیدرآباد کی ہمشیرہ تھیں ۔ تفصیلات کے لیے 9849303974 ۔ 9848367052 پر ربط کریں ۔۔