حیدرآباد 23 مارچ (راست) جناب سید صابر ولد جناب سید احمد مرحوم کا 23 مارچ بروز جمعہ قبل مغرب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 24 مارچ بعد نماز فجر مسجد وزیر علی فتح دروازہ میں مقرر ہے۔ مرحوم سید جعفر صنعاء گارڈن کے برادر خورد تھے۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 25 مارچ 4 بجے جامع مسجد چوک مر غاں میں مقرر ہے۔مزید تفصیلات فون نمبرات 9700788447 ، 9966385568 پر ربط کریں۔
٭٭ الحاج خواجہ معین الدین ولد جناب محمد عبدالقادر موظف الیکٹرسٹی ڈپارٹمنٹ ( سنٹرل پاور ڈسٹری بیوشن آف اے ) ساکن نامپلی کا 23 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ بعد جمعہ نماز جنازہ نامپلی ٹیک مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان قطب شاہی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم اتوار 25 مارچ کو نامپلی ٹیک مسجد میں بعد عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9440822683 ۔ 9849272397 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد۔/23 مارچ، ( راست ) جناب سید شاہ بدر الدین قادری ولد جناب سید شاہ علی اکبر قادری کا 23 مارچ بروز جمعہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد عبداللہ شاہ صاحبؒ میں ادا کی گئی اور تدفین فرمان واڑی قبرستان احاطہ موسیٰ قادریؒ عابڈس میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد چھاور پیراں حسینی علم میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9700401911 یا 9603348382 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد معز الدین ساجد ولد جناب محمد غیاث الدین مرحوم وظیفہ یاب نائب تحصیلدار ساکن قاضی پورہ دانی کا باغ کا بروز جمعہ 23 مارچ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد عصر مسجد قوت الاسلام عربوں کی مسجد قاضی پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین تکیہ عبداللہ بن علی مصری گنج میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد عصر مسجد قوت الاسلام عربوں کی مسجد قاضی پورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9346681262 یا 7032955064 پر ربط کریں۔