انتقال

٭ الحاج مرزا ساجد اللہ بیگ موظف منیجر فوڈ کارپوریشن آف انڈیا ولد جناب مرزا برہان بیگ مرحوم موظف ڈی ایس پی کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد عباد اللہ شاہ قادری شاہ کالونی چنچلگوڑہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین اسی احاطہ میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک فرزند اور 3 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9052421823 یا 9989820983 پر ربط کریں۔

حیدرآباد۔/22مارچ ، ( راست ) جناب محمد شریف ولد الحاج جمال الدین مرحوم ساکن ملک پیٹ اکبر ٹاور کا 3-30 بجے رات نیو لائف تھمبے ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد محی الدین النساء بیگم ملک پیٹ میں ادا کی گئی ۔ تدفین سعید آباد سلطان دائرہ میں بروز جمعرات عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9989437841 پر ربط کریں۔

 

٭٭ جناب محمد تحسین ولد جناب محمد مسکین ملازم قلی قطب شاہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کا بعمر 55 سال آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد جمعہ مسجد جہاں آراء میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان سید احمد بادپاؒ ، فرسٹ لانسر میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8790069810 ۔ 9966504986 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج محمد عبدالعزیز بن محمد حسین مرحوم کا 21 مارچ کی شام 6 بجے بعمر 85 سال انتقال ہوگیا ۔ مرحوم ، رائچور ضلع کے تعلقہ سانوی کے متوطن تھے تاہم حیدرآباد کو اپنا مسکن بنالیا ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ 6 فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ 22 مارچ کو بعد نماز فجر مسجد تکیہ مغل فقیر شمشیر گنج میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 23 مارچ بعد نماز جمعہ رشید کالونی مرکز دعوت اسلامی فیضان مدینہ کی مسجد حسن نگر میں مقرر ہے ۔ نماز جمعہ تین بجے مقرر ہے ۔ مزید معلومات کے لیے 9959068504 پر ربط کریں ۔۔