حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( راست ) : مولانا سید فرید پاشاہ قادری ؒ سجادہ نشین درگاہ شریف حضرت سید ندیم اللہ قادریؒ ( کشن باغ ) کے دوسرے فرزند حضرت سید صفی اللہ قادری سعید پاشاہ ( اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد ) کا بعارضہ قلب 14 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ 16 مارچ بعد نماز جمعہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی ۔ مسجد درگاہ شریف میں نماز جمعہ 1-30 بجے دن ہوگی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو صاحبزادگان سید واصف اللہ قادری سنجری پاشاہ اور سید نعیم اللہ قادری سہیل پاشاہ مقیم امریکہ اور تین صاحبزادیاں شامل ہیں ۔ مرحوم ، حضرت سید وصی اللہ قادری عرف نظام بابا سجادہ نشین درگاہ شریف کشن باغ کے چچا ہوتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9581117500 ۔ 9290808139 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد سیف الرحمن ولد جناب محمد فیض الرحمن کا طویل علالت کے بعد 15 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعہ 16 مارچ کو بعد نماز جمعہ مسجد جعفری ڈی این ایم کالونی ، صنعت نگر میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصلہ قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7680966542 ۔ 9553485979 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ سرتاج رضا اہلیہ جناب مرزا رضا حسنین مرحوم کا آج شام انتقال ہوگیا ۔ میت یاور منزل حسینی محلہ سے اٹھائی گئی اور تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی ۔ نماز جنازہ مولانا آغا منور نے پڑھائی ۔ مجلس زیارت بروز جمعہ 4 ساعت عصر عبادت خانہ حسینی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9000809414 ۔ 9849685832 پر ربط کریں ۔۔