انتقال

حیدرآباد ۔ 7 ۔ مارچ : ( راست ) : الحاج میر بہاء الدین حسین ولد جناب میر محمد الدین حسین موظف ریلیشنس ریپریزینٹیٹو فارن افیرس آرمکو جدہ سعودی عرب کا طویل علالت کے بعد بروز منگل 6 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی روز بعد نماز عشاء مسجد دیوڑھی نواب دولہے خاں چنچل گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین شرفی چمن میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 8 مارچ کو بعد نماز عصر مسجد نواب دولہے خاں چنچل گوڑہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں دو فرزند میر امجد حسین اور میر عظیم الدین حسین ارشد کے علاوہ دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9912748205 پر ربط کریں۔۔
٭٭ جناب شیخ صابر قریشی نائب صدر  نیشنل سنٹرل جمعیت القریش فرزند الحاج محمد قاری شرف الدین ( کوہیر ) مرحوم کا آج بعد عصر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر بروز جمعرات 8 مارچ کو مسجد حضرت عبداللہ شاہ صاحب قبلہؒ ، حسینی علم میں ادا کی جائے گی نماز ظہر ٹھیک  3 بجے مقرر ہے ۔ اور تدفین حضرت عبدالکریم رفاعی بیگم بازار میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8143982575 ۔ 9885768355 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ زینب بیگم بنت مولوی میر دلاور علی رضوی مرحوم کا بعارضہ قلب 5 مارچ کی شب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا میر ہادی علی نے پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 3 فرزند شامل ہیں ۔ مجلس زیارت 8 مارچ بروز جمعرات 4-30 بجے شام الاوہ سرطوق مبارک مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848089668 پر ربط کریں ۔۔

٭ محترمہ تہنیت آرا ریٹائرڈ اسسٹنٹ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول فرسٹ لانسر زوجہ محمد حبیب الرحمن صاحب مرحوم ریٹائرڈ پرنسپل گورنمنٹ کالج بیدر کا آج سہ پہر انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں تین لڑکیاں اور دو لڑکے ہیں ان میں ڈاکٹر ارجمندآرا پرنسپل شاداں بی ایڈ کالج اور خلیق عمران پروپرائٹر اسکان ٹیک کمپیوٹرس شامل ہیں۔ نماز جنازہ جامع مسجد ملے پلی میں 8مارچ بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔ فاتحہ سیوم 9 مارچ بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد ملے پلی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9246521390 ، 9177935069 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

٭ محمد امین الدین ولد مرحوم محمد اسمعیل الدین عمر 83 سال کا انتقال ہوگیا۔ وہ سابق موذن عثمان بن عفان مسجدچندرا نگر تھے۔ نماز جنازہ بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد نقل میاں چونے کی بھٹی یاقوت پورہ میں مقرر ہے۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد نقل میاں چونے کی بھٹی میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں دو فرزند، پانچ دختران شامل ہیں۔ تفصیلاف فون نمبرات 9948339162 ، 9966929730 پر ربط کریں۔