حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب محمد منصور حسین ابن محمد رضا حسین مرحوم کا مختصر سی علالت کے بعد آج صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد مشیر آباد میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان عقب مسجد برق جنگ پیٹلہ برج میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین لڑکیاں اور دو لڑکے شامل ہیں ۔ مرحوم ، نعت گو شاعر اطہر شرفی کے بڑے داماد تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9347862000 ۔ 9391023559 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد سلطان خاں کا 4 مارچ کو شام 5 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد ٹھگی جیل میں ادا کی گئی اور مسجد سے متصل ٹھگی جیل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 6 مارچ بعد نماز عصر مسجد ٹھگی جیل میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9396556363 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب سید محمد بن حیدر عرف سہیل ولد جناب سید عمر بن حیدر کا اتوار 4 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین ابوظہبی میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کیلئے 00971503478254 ۔ 9603652129 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ شریفہ بیگم ساکن جھنڈا گلی یاقوت پورہ زوجہ جناب محمد اسمعیل مرحوم جو عمرہ کی ادائیگی کے بعد سعودی ایر لائنس سے واپسی کے دوران جہاز میں انتقال ہوگیا ۔ میت حیدرآباد لائی جارہی ہے ۔ نماز جنازہ منگل 6 مارچ کو بعد نماز ظہر مسجد حاجی لعل محمد صاحب متصل کمان شیخ فیض یاقوت پورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان راجندر نگر بدویل میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں دو فرزندان محمد نصیر علی ، خواجہ فخر الدین عرف محی پاشاہ اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9912980632 ۔ 9966647770 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ انیس فاطمہ زوجہ جناب کلیم یار خاں بنت جناب محمد عبدالنعیم صدیقی مرحوم کا آج شام انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد درگاہ حضرت حبیب علی شاہ کٹل منڈی میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت شاہ خاموشؒ نامپلی میں عمل میں آئی ۔ مرحوم ، نواب مجیب یار خاں کی بہو تھیں ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ تین دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 6 مارچ کو بعد نماز عصر مسجد درگاہ حضرت حبیب علی شاہؒ ، کٹل منڈی میں مقرر ہے ۔ نماز عصر پانچ بجکر پندرہ منٹ پر ادا کی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9398437028 ۔ 8977287129 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید مختار علی میکانیکل انجینئر ایس اینڈ ٹی ساوتھ سنٹرل ریلوے ساکن علی نگر کالونی نور خاں بازار کا 5 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ زیارت 6 مارچ کو بعد نماز عصر مقرر ہے ۔۔
٭٭ محترمہ سیدہ بلقیس فاطمہ بنت جناب سید ناصر مہدی مرحوم اہلیہ جناب میر مہدی علی خاں کا 5 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ 6 مارچ کو میت 10 بجے دن اٹھائی جائے گی ۔ مجلس زیارت 8 مارچ 4 ساعت عصر بروز جمعرات عاشور خانہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391608184 ۔ 8179410115 پر ربط کریں ۔۔