انتقال

حیدرآباد ۔ 2 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب شیخ عثمان پہلوان گورنمنٹ ملازم محکمہ آثار قدیمہ ولد جناب شیخ رسول مرحوم کا اچانک مغرب کے وقت انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز ہفتہ 3 مارچ کو بعد نماز ظہر مسجد نورانی فتح دروازہ قلعہ گولکنڈہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین لنگر حوض بغدادی صاحب کی درگاہ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9441360997 ۔ 9704674892 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عثمان علی ( عرف ادبا عثمان ) ساکن ناگا باولی یاقوت پورہ کا 2 مارچ کو اچانک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد کوٹلہ احسن اللہ خاں ، ناگا باولی یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد کے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 4 مارچ اتوار بعد نماز عصر مسجد کوٹلہ احسن اللہ خاں ناگا باولی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391781622 ۔ 9908475887 پر ربط کریں ۔۔