حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( راست ) : جناب مرزا سراج الدین بیگ ولد جناب مرزا محی الدین بیگ مرحوم سنٹرنگ کنٹراکٹر کا 28 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد آمنہ مینار کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان جمالی کنٹہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 2 مارچ مسجد آمنہ میں بعد عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9908029006 ۔ 9885016854 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ مولانا الحاج سید عبدالغفور شطاری حسن پاشاہ ولد حضرت سید عبدالغفار شطاری کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد شطاریہ دبیر پورہ میں مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری نے پڑھائی اور تدفین گول قبرستان عثمان پورہ میں عمل میں آئی ۔ مرحوم جناب سید عبدالنعیم شطاری کے برادر کلاں اور منظور قادر شہباز کے خسر تھے ۔ فاتحہ سیوم 3 مارچ ہفتہ 4 بجے شام مسجد شطاریہ دبیر پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8074678576 ۔ 9392483217 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ راکیہ انور عرف رضوانہ بنت محمد انوار اللہ خاں ایڈوکیٹ مرحوم کا انتقال یکم مارچ کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مکہ مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان متصل مسلم میٹرنٹی ہاسپٹل اعظم پورہ میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ 3 مارچ مسجد چیونٹی شاہ عثمان پورہ بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9948625315 ۔ 9533394294 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاجہ غوثیہ بیگم زوجہ جناب سید علی متوطن راج پلی حال مقیم این آر آر بی کالونی سائیٹ ایک ، بورا بنڈہ کا شام چار بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ 2 مارچ کو مسجد اکبری بورا بنڈہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین حبیب فاطمہ نگر قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885531722 پر ربط کریں ۔۔