انتقال

حیدرآباد ۔ 28 ۔ فروری : ( راست ) : الحاج ابوسعید سید معز الدین احمد قادری موظف فزیکل انسٹرکٹر ولد جناب الحاج قاری سید غیاث الدین صوفی قادری صابری کا گلشن کالونی سات گنبد پر کل دوپہر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعرات یکم مارچ کو بعد نماز ظہر مسجد بلال ، سمتا کالونی سات گنبد روڈ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قادری چمن فلک نما میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد بلال میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9963303083 پر ربط کریں ۔۔

ٹورنٹو ( کناڈا ) میں انتقال
٭ جناب غلام مصطفیٰ طاہر فرزند جناب غلام مجتبیٰ پروپرائٹر گرین اسٹور گن فاؤنڈری کا بتاریخ 27 فبروری ٹورنٹو میں انتقال ہوا۔ 28 فبروری کو کثیر تعداد میں شریک حیدرآبادیوں کی موجودگی میں تدفین عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے 99597-46500 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

انتقال
٭ ( راست ) محترمہ حور بانو اہلیہ جناب سلیمان خان مرحوم کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جمعرات یکم مارچ کو بعد نماز ظہر (1:20 بجے) پر مسجد گنبد ایودھیا نگر ریتی باؤلی مہدی پٹنم میں ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت مراد شاہ دھوتیؒ مراد نگر میں ادا کی جائیگی۔ پسماندگان میں تین فرزندان عزیز خان ( بھیا ) سلیم خان اور وسیم خان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات موبائیل نمبرس 9247440731 ، 8801329488 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔

00 سید رضا حسین نقوی (آرکیٹکٹ) ابن سید حسین نقوی مرحوم کا بعمر 63 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اور تدفین میر کا دائرہ میں عمل میں آئی۔ جمعرات 4 بجے الاوہ سرطوق میں مجلس عزاء مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9701539353 پر ربط کریں۔

00 محترمہ سیدہ نور جہاں زوجہ جناب محمد شجیع الدین کا طویل علالت کے بعد بروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا۔ یکم ؍ مارچ جمعرات کو نماز جنازہ اور تدفین چٹہ گپہ میں عمل میں آئے گی۔ مرحومہ ایس سی، ایس ٹی، بی سی، مسلم فرنٹ کنوینر محمد ظہیرالدین کی والدہ تھیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9030335589 پر ربط کریں۔
00 جناب محمد عثمان علی خاں ولد محمد علی خاں کا 28 فروری کو انتقال ہوگیا۔ موصوفہ کا تعلق گجویل سے تھا اور محکمہ تعلیمات کے تحت یاقوت پورہ اسکول سے وظیفہ یاب تھے۔ نماز جنازہ بعد ظہر مسجد محی الدین النساء ملک پیٹ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قدیم قبرستان ملک پیٹ میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8106164207 یا 040-24553480 پر ربط کریں۔