حیدرآباد 26 فروری (راست) جناب محمد ساجد علی ساکن یاقوت پورہ کالونی ولد جناب محمد حامد علی مرحوم کا 26 فروری بروز پیر حیدرآبادی وقت کے مطابق صبح 9 بجے انڈیانہ پولیس (امریکہ) میں انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں دو لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔ تدفین امریکہ میں ہی ہوگی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9618091369 یا 9550029457 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب سید محبوب احمد ولد جناب سید محمود احمد مرحوم سپرنٹنڈنٹ انجینئر محکمہ آر اینڈ بی کا 25 فروری کو بعمر 79 سال شکاگو (امریکہ ) میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ شکاگو میں ہی بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین وہیں پر عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور چار دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7799625274 ۔ +17732169042 پر ربط کریں ۔۔