انتقال

حیدرآباد۔6جولائی(سیاست نیوز) الحاج مولوی محمد سیف الدین صدرعیدگاہ ومسجد کمیٹی حضرت اجالے شاہؒ سعید آباد ‘ صدر الشرفیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کا 6جولائی کو انتقال ہوگیا۔ مرحوم کے فلاحی و رفاہی کارنامہ رہتی دنیا تک ایک مثال ہیں ۔ الحاج مولوی محمد سیف الدین کی کوششوں اور کاوشوں کے نتیجے میںہی عید گاہ اجالے شاہؒ اور اس سے متصل قبرستان کی صیانت ممکن ہوسکی ۔ انہوں نے مسلسل دس سالوں تک عیدگاہ اجالے شاہ ؒ اور اس سے متصل قبرستان کی صیانت کے لئے عدالتوں کے چکر کاٹتے رہے۔ سعید آباد اور کرماگوڑ ہ علاقے میں رفاہی کاموں کے علمبردار تھے اور اجتماعی فطرے کی تقسیم کے لئے قائم کردہ فطرہ کمیٹی کی بھی تمام ذمہ داریاں مرحوم نے اپنی آخری سانس تک بخوبی انجام دئے۔مرحوم 1967سے سعیدآباد اور کرماگوڑہ علاقے میں فلاحی و رفاہی کام انجام دیتے آرہے ہیں ۔ قرآنی تعلیمات کو عام کرنے میں بھی الحاج مولوی محمد سیف الدین نے شب روز محنت کی ۔ مرحوم کی نماز جنازہ 6جولائی کو بعد نماز عصر عید گاہ اجالے شاہؒ میں ادا کی گئی اورتدفین قبرستان اجالے شاہ ؒ ہی میں عمل میں آئی۔مرحوم ، مولانا حافظ قاری تقی الدین ناظم جمعیتہ القرآن کے برادر کلاں تھے اور مولانا رضی الدین مسعود کے والد ہیں ۔تفصیلات کے لیے 9949987339 پر ربط کریں ۔

حیدرآباد /6 جولائی ( راست ) جناب محمد شبیر علی ابن محمد باقر علی کا 5 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ میت سعادت نگر یاقوت پورہ سے اٹھائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا سید اکبر حسین رضوی کی امامت میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 7 جولائی بروز منگل 4 ساعت عصر بارگاہ شبیر میں مقرر ہے ۔ مولانا سید اکبر حسین رضوی بیان کریں گے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9391806061/ 9700689232 پر ربط کریں ۔
٭٭ نواب میر احمد علی خان ولد نواب میر طاہر علی خان مرحوم کا انتقال 6 جولائی کو ہوگیا ۔ جناب سیاسی اور تہذیبی حلقوں میں مقبول تھے ۔ پسماندگان میں زوجہ اور ایک فرزند میر محتشم علی خان شامل ہیں ۔ نماز جنازہ مسجد رضیہ بیگم لنگم پلی برکت پورہ میں بعد نماز عصر پڑھائی گئی اور تدفین بسنت ٹاکیز کے بازو قبرستان میں انجام پائی ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 7 جولائی مسجد پنجہ شاہ قطب شاہی لنگم پلی برکت پورہ نزد ریڈی ویمنس کالج بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر : 9391325556 پر ربط کریں ۔

حیدرآباد۔6جولائی ( پی ٹی آئی ) مجاہد آزادی و سابق وزیر بھٹم سری راما مورتی کا طویل علالت کے بعد آج انتقال ہوگیا ۔ ان کی عمر 89سال تھی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دختر اور فرزند شامل ہیں ۔ وہ 1962ء میں پہلی مرتبہ کانگریس کے ٹکٹ پر وجیا نگرم سے منتخب ہوئے تھے ۔ 1972 اور 1978ء میں حلقہ اسمبلی پروادا سے منتخب ہوئے ۔ 1972ء میں وہ ریاستی وزیر تعلیم رہے ۔ 1984ء میں تلگودیشم پارٹی کے ٹکٹ پر حلقہ لوک سبھا وشاکھاپٹنم سے منتخب ہوئے تھے ۔ بھٹم سری راما مورتی نے 2009ء میں ’ سوچھا بھارتم ‘ کے زیر عنوان اپنی سوانح حیات لکھا تھا ۔