حیدرآباد۔/3جولائی، ( راست ) اہلیہ قاضی محمد عبدالسلام صدر قاضی سرکار میدک گلشن آباد کا طویل علالت کے بعد بوقت نماز جمعہ 15رمضان المبارک کو انتقال ہوگیا۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار مسجد اقصیٰ میں بعد عصر مقرر ہے۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ پانچ لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9032831955 پر ربط کریں۔
حیدرآباد /3 جولائی ( راست ) جناب مرزا اظہر بیگ ولد جناب مرزا امیر بیگ مرحوم ساکن محبوب نگر کا 15 رمضان کو وقت تہجد میں انتقال ہوگیا ۔ 3 جولائی بروز جمعہ کو بعد نماز عشاء جامع مسجد محبوب نگر میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات فون نمبر 8897686069 اور 9392643060 پر حاصل کرسکتے ہیں ۔
حیدرآباد /3 جولائی ( راست ) جناب محمد صادق ولد محمد عبدالرسول صاحب مرحوم ساکن مغل پورہ کا آج بروز جمعہ 15 رمضان کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین دائرہ میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں پانچ فرزندان اور چار دختران شامل ہیں ۔ جناب قادر شریف ٹی آر ایس قائد عنبر پیٹ کے نانا تھے ۔ فاتحہ سیوم بتاریخ بروز اتوار پانچ جولائی بعد نماز مسجد خدیجہ بیگم مغل پورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9985515401 پر ربط پیدا کریں ۔