انتقال

حیدرآباد۔یکم جولائی، ( راست ) صاحبزادہ امجد علی خاں کی اطلاع کے بموجب محمد علی یار خاں عرف فرید نواب ولد نواب محمد حیدر خاں مرحوم نبیرہ میر محمد ٹیپو خاں بہادر کا بعمر77سال آج افطار سے قبل انتقال ہوگیا۔ مرحوم مراد نگر کے ساکن تھے۔ نماز جنازہ کل بروز جمعرات 2جولائی کو بعد نماز ظہر چشتی چمن میں ادا کی جائے گی اور تدفین چشتی چمن میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے 99631-81154 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

٭ محترمہ زہرہ بیگم زوجہ محمد کاظم حسین کا 30جون کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ دائرہ میرمومن میں ادا کی گئی۔ تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 2جولائی کو الاوہ سرطوق میں 4ساعت مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے فون 9989436127 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔