انتقال

حیدرآباد ۔27 جون (راست) جناب ابوالحسن خان ابن جناب مجیب حسن خان مرحوم سینئر ڈرافٹسمن (وظیفہ یاب) جیالوجیکل سروے آف انڈیا کا بعمر 83 سال 26 جون جمعہ کو انتقال ہوگیا اور تدفین بعد نماز جمعہ احاطہ درگاہ حضرت سید احمد بادپا ؒ میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت (قادریہ مسجد فرسٹ لانسرز میں بعد نماز عصر 28 جون اتوار کو مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8686947865 یا 8686563753 پر ربط کریں۔
00 محترمہ طلعت سلطانہ دختر جناب سید سلطان الدین انعامدار زوجہ جناب عثمان باشاہ ساکن ٹولی چوکی کا کل شام انتقال ہوگیا۔ تدفین آبائی قبرستان ناندیڑ میں آج رات عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم اتوار 28 جون کو بعد نماز عصر مسجد بخشو میاں ناو گھاٹ ناندیڑ مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر 09763631220 پر ربط کریں۔