حیدرآباد ۔ 23 ۔ جون : ( راست ) : سراج النساء عرف شاہ نور زوجہ سید سلیم دختر محمد ابراہیم مرحوم سکشن آفیسر جوبلی ہال کا کل انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 23 جون بعد نماز مغرب مسجد قادریہ بگل کنٹہ کنگ کوٹھی میں ادا کی گئی ۔ تدفین آبائی قبرستان ملک پیٹ اسٹیشن میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 25 جون بعد نماز عصر مسجد قادریہ بگل کنٹہ کنگ کوٹھی میں مقرر ہے ۔ ضروری معلومات کے لیے 9391060508 ۔ 9703127262 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 23 ۔ جون : ( راست ) : جناب سید شاہ طاہر حسینی رضوی چشتی ولد جناب سید شاہ نور اللہ حسینی رضوی جانشین حضرت فیض اللہ شاہ قادری عرف چلتے پیر بابا کوتہ گوڑم بھدرا چلم کا 22 جون کو انتقال ہوا ۔ تدفین 23 جون بروز منگل عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 25 جون بروزجمعرات بعد نماز عصر مسجد بیت اللہ ، کوتہ گوڑم بھدرا چلم میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9396401399 ۔ 7207628337 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ صاحبزادہ نواب میر انور الدین علی خاں فرزند میر یاور علی خاں مرحوم کا 21 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد دارالشفاء میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرت برہنہ شاہ ، سنتوش نگر میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات فون نمبر 9949987083 ۔ 998996994 پر معلوم کی جاسکتی ہیں ۔۔
٭٭ محترمہ فضل النساء بیگم زوجہ میر حرمت علی مرحوم کا کل انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد گلزار جدید ملک پیٹ میں ادا کی گئی ۔ تدفین احاطہ مسجد قادریہ میں عمل میں آئی ۔ قرآنی خوانی 24 جون بعد نماز عصر مسجد گلزار جدید ملک پیٹ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9676402968 پر ربط کریں ۔۔