حیدرآباد ۔ 17 ۔ جون : ( راست ) : جناب غلام رسول مرحوم ریلوے پولیس سکندرآباد کے فرزند جناب غلام غوث سردار بھائی ساکن محمود گوڑہ سکندرآباد کا بعمر 80 سال 16 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد محمدیہ ، محمود گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان چلکل گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 18 جون کو بعد نماز عصر اسی مسجد میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9346328760 ۔ 7386634297 پر ربط کریں ۔۔
٭ جناب سید شہاب مہدی نقوی ملازم این ایم ڈی سی ولد سید مہدی حسن نقوی مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ میت مرحوم کے مکان واقع واجد منزل نور خاں سے بروز جمعرات 11بجے دن اٹھائی جائے گی۔ نماز جنازہ مولانا سید لقمان حسین موسوی کی امامت میں الاوہ سرطوق میں ادا کی جائے گی۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن ؒ میں عمل میں آئے گی۔مزید تفصیلات کیلئے7396327701 پر ربط پیدا کریں۔
٭ جناب محمد انور ولد محمد سردارصاحب مرحوم کا آج سعودی عرب میںسڑک حادثہ میں انتقال ہوگیا۔ تدفین کل سعودی عرب میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے 9849327417 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
٭ جناب محمد افضل علی ساکن حسن نگر حیدرآباد آبائی وطن سیوا ریڈی پیٹ وقارآباد ولد محمد واحد علی صاحب مرحوم کا 15جون بروز پیر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد سیوا ریڈی پیٹ وقارآباد میں ادا کی گئی اور تدفین وہیں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 18 جون بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد احمدی خاتون حسن نگر میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے9394445401 پر ربط قائم کریں۔