انتقال

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جون : ( راست ) : الحاج شیخ اطہر سیول انجینئر ( سعودی عرب ) ولد جناب شیخ محبوب مرحوم ساکن چھاونی ناد علی بیگ یاقوت پورہ کا بعمر 67 سال اچانک قلب پر حملہ کے باعث آج انتقال ہوگیا ۔ وہ گزشتہ 35 سال سے سعودی عرب میں مقیم تھے اور کئی نامور کمپنیوں میں انہوں نے خدمات انجام دیں ۔ وہ دو ماہ قبل حیدرآباد واپس ہوئے تھے ۔ نماز جنازہ 17 جون بروز چہارشنبہ مسجد معراج کرما گوڑہ میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین آبائی قبرستان سلطان دائرہ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان شیخ محبوب عمران احمد ( میاز گروپ آف کمپنیز ) ، شیخ مجیب عرفان احمد ( میکانیکل انجینئر ) اور چار دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات 9247888172 ۔ 9000004930 پر معلوم کی جاسکتی ہیں ۔۔

٭٭ حضرت شیخ جعفر شرفیؒ کے فرزند اکبر سابقہ انچارج و جوائنٹ سکریٹری لطیفیہ عربی کالج مغل پورہ الحاج فاروق محی الدین شرفی کا مختصر علالت کے بعد آج 10 بجے دن بعمر 70 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد وزیر علی فتح دروازہ میں ادا کی گئی اور تدفین روضتہ الحفاظ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم18 جون روز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد گنڈے مرزا دودھ باولی میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں زوجہ کے علاوہ حافظ محمد حسان محی الدین شرفی مودب نعمانیہ اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9966155955 ۔ 9849065786 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔