انتقال

محبوب نگر /16 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اقبال احمد خان نظامی ولد جناب جی ایم خان مرحوم مالک ٹرانسپورٹ کا کل شب قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ مرحوم کی عمر 62 سال تھی ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مدینہ مسجد محبوب نگر میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسجد صوفیہ رائچور روڈ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ 3 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مرحوم وقار احمد خان مالک بھارت ٹرانسپورٹ و مختار احمد خان کے بھائی تھے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9885383747 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔