حیدرآباد /12 جون ( راست ) جناب محمد عبدالقیوم ولد جناب محمد عبدالعزیز رکن جماعت اسلامی ہند کاروان کھمم کی مشہور اور معروف شخصیت کا بروز جمعہ 12 جون کو رات 8 بجے مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز ہفتہ 13 جون کو بعد نماز ظہر مسجد خدیجہ ولی کالونی ٹولی چوکی میں ادا کی جائے گی اور تدفین جمال کنٹہ قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان اہلیہ کے علاوہ دو لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9849045397 ، 8801161077 پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب محمد عبدالجبار جمیل ولد جناب محمد عبدالشکور مرحوم کا آج نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد حکیم میر وزیر علی فتح دروازہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین کرماگوڑہ چنچل گوڑہ عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین لڑکے اور ایک لڑکی ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 8977896838/ 9866702483 پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب سعید بن ابوبکر بن قرصین فرزند جناب ابوبکر بن سعید قرصین مرحوم ساکن ناچارم توپران منڈل کا آج بعد نماز عصر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد صابرین موضع ناچارم توپران منڈل میں کل بروز ہفتہ بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین ناچارم قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 فرزندان اور 7 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9440865950 ، 9866713208 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔