انتقال

حیدرآباد ۔ 10 ۔ جون : ( راست ) : محترمہ صفیہ بیگم اہلیہ جناب محمد فرید الدین ساکن پھسل بنڈہ ، سنتوش نگر کا بروز منگل 9 جون انتقال ہوگیا ۔ اور نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد درگاہ حضرت برہنہ شاہ صاحبؒ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 11 جون کو بعد نماز عصر مسجد درگاہ حضرت برہنہ شاہ صاحبؒ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں 4 لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 65407006 ، 9885077506 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد عبدالعزیز عرف عبداللہ بھائی ولد جناب محمد عبدالغالب مرحوم کا 9 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر ادا کی گئی ۔ تدفین بوئن پلی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 11 جون بعد نماز عصر جامع مسجد نیو حفیظ پیٹ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 8464038399 ۔ 9848990056 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ زینب خاتون زوجہ جناب محمد محمود مرحوم ولد جناب عباس خان مرحوم ساکن درگاہ حضرت شاہ خاموشؒ نامپلی کا 9 جون انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد بارگاہ حضرات یوسفینؒ نامپلی میں ادا کی گئی ۔ تفصیلات کے لیے 9399953942 پر ربط کریں ۔ فاتحہ سیوم 11 جون بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد درگاہ حوسف شاہ خاموشؒ نامپلی میں مقرر ہے ۔۔

٭٭ مولانا عبدالقیوم مظاہری بانی و ناظم مدرسہ سراج العلوم حشمت پیٹھ سکندرآباد کا 10 جون کو انتقال ہوگیا ۔ موصوف کسی کام سے وطن موانہ میرٹھ یو پی جو ان کا آبائی وطن ہے گئے ہوئے تھے اور وہیں انتقال ہوگیا ۔ ان کی میت لائی جارہی ہے ۔ نماز جنازہ مدرسہ سراج العلوم حشمت پیٹھ سکندرآباد میں 11 جون بروز جمعرات کو بعد نماز عشاء ادا کی جائے گی ۔ ( نماز عشاء 8-30 بجے ہوگی ) تدفین نیو بوئن پلی سکندرآباد کے قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9348007000 ، 9440987998 ، 9440541289 پر ربط کریں ۔۔