انتقال

پٹلم۔7نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر پٹلم کے محمد خواجہ چوڑی فروش المعروف شخصیت چند ماہ سے علیل تھے ۔ اچانک 6نومبر بروز جمعہ کے بعد مغرب کے شانتی نگر اپنی رہائش گاہ میں انتقال کرگئے ۔ مرحوم کی عمر 88سال کی تھی ۔ انتقال کی خبر ملتے ہی مقامی ‘ دیگر مقامی رشتہ دار ‘ دوست احباب ‘ معززین ان کی رہائش گاہ شانتی نگر پہنچ کر مرحوم کا آخری دیدار کیا جس میں مقامی سیاسی قائدین کے علاوہ سرپنچ سمٹر اے گنگا رام نے بھی آخری دیدار کیا اور اہل خانہ کو پُرسہ دیا ۔ بعد ظہر جامع مسجد پٹلم میں جنازہ کی نماز خطیب جناب الحاج سید عبدالغنی نے پڑھایا ۔ مقامی جدید عیدگاہ پٹلم میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ واضح رہے کہ مرحوم مساجد کمیٹی پٹلم کے سابق صدر جناب محمد عبدالغفور کے والد تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین لڑکے اور چھ لڑکیاں شامل ہیں ۔