انتقال

حیدرآباد۔ 3 جون (راست) محترمہ اصغری بیگم زوجہ جناب خواجہ ولی اللہ قریشی مرحوم ساکن رین بازار یاقوت پورہ کا اتوار 31 مئی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد عرفات میں ادا کی گئی اور تدفین گول قبرستان کٹل گوڑہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 4 جون مسجد عرفات یاقوت پورہ کالونی میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیل کیلئے فون نمبر 9703721502 یا 9100875616 پر ربط کریں۔

٭ جناب محمد جعفر ابن محمد شجاعت ساکن حسین نگر کالونی کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 11 بجے دن مولانا اکبر حسین رضوی نے پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ، سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 5 جون کو 4 بجے عبادت خانہ حسینی ، دارالشفاء میں مقرر ہے۔ مولانا اکبر حسین رضوی بیان کریں گے۔ مزید معلومات فون نمبرات 9394015980 یا 9396597854 پر ربط کریں۔