حیدرآباد۔/2جون، ( راست) محترمہ سیدہ صغریٰ بیگم اہلیہ شاعر اہلبیت سید فضل علی فضل بلگرامی بنت سید ضمیر الحسن زیدی مرحوم کا انتقال ہوگیا۔ میت عالیہ منزل سے اٹھائی گئی، تدفین دائرہ حضرت میر محمد مومن ؒ میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت بتاریخ 16شعبان بروز جمعرات بوقت 5ساعت عصر الاوہ سرطوق مبارک میں مقرر ہے جس میں مولوی سید اکبر حسین رضوی بیان کریں گے۔ فون نمبر 9885401679 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
٭٭ ( راست ) الحاجہ صاحبزادی خیرالنساء بیگم بنت میر جہاندار علی خان مرحوم زوجہ حبیب عبداللہ کا مختصر سی علالت کے بعد 2 جون بروز منگل انتقال ہوگیا ۔ مسجد شیرگیٹ (کنگ کوٹھی ) میں بعد نماز عصر نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ تدفین درگاہ بودھ علی شاہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 4 جون کو مسجد شیر گیٹ میںہوگی ۔ پسماندگان میں دو لڑکے اور ایک دختر ہے ۔ نماز عصر ٹھیک چار بجے ہوگی ۔