حیدرآباد۔26؍مئی (راست) یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑی جائے گی کہ خواجہ نصیر الدین ولد مرحوم خواجہ معین الدین ساکن نواب صاحب کنٹہ ‘ اسکوٹر میکانیک عمر 35 سال کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد عمر فاروقؓ نواب صاحب کنٹہ میں بعد عصر ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان نواب صاحب کنٹہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 28؍مئی کو بعد نماز عصر مسجد عمر فاروقٖؓ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دولڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9396201496 ربط کیا جاسکتا ہے۔
حیدرآباد ۔ 26 ۔ مئی (راست ) محترمہ سیدہ سعید النساء بیگم زوجہ جناب عبدالحمید بیدری مرحوم دختر جناب سید خیرالدین جعفری مرحوم کا آج صبح کی اولین ساعتوں میں نماز جنازہ مسجد حکیم میر وزیر علی فتح دروازہ میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی۔ تدفین درگاہ حضرت بغدادیؒ لنگر حوض میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بتاریخ 28 مئی بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد شوکت الاسلام ہمت پورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9849112313, 9849390039 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔