حیدرآباد 24 مئی (راست) نواب میر باسط علی خان ابن نواب میر گلزار علی خان کا 24 مئی کو انتقال ہوگیا۔ اور تدفین دائرہ میر محمد مومنؒ میں عمل میں آئی۔ زیارت عبادت خانہ حسینی دارالشفاء میں 26 مئی کو 4.30 بجے دن مقرر ہے۔ مولانا سید وحیدالدین حیدر جعفری بیان کریں گے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9703768066 ، 9396622096 پر ربط کریں۔
m محترمہ رضیہ بیگم ساکن خانہ باغ چوک خلوت زوجہ جناب محمد جعفر ایڈوکیٹ مرحوم کا مختصر علالت کے بعد 24 مئی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 25 مئی بروز پیر بعد نماز ظہر جامع مسجد چوک میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان روبرو مسجد دھوبن دارالسلام میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8790469298 ، 9052594270 پر ربط کریں۔
m محترمہ نزہت النساء موظف گورنمنٹ ٹیچر بنت جناب عبدالرحیم خان مرحوم کا 23 مئی بروز ہفتہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد نور واقع الاوہ بی بی میں ادا کی گئی اور تدفین متصل الاوہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 25 مئی کو بعد نماز عصر مسجد نور میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9550193774 / 24561683 پر ربط کریں۔
m جناب محمد مظہر رضا عرف شارف ولد ڈاکٹر منظورالحسن بزمی مرحوم کا مختصر علالت کے بعد 23 مئی کی شب انتقال ہوگیا۔ بعد نماز جنازہ تدفین قبرستان تکیہ گجراتی شاہ واقع راج محلہ رام کوٹ میں 24 مئی کو بعد ظہر عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز دوشنبہ 25 مئی کو بعد نماز عصر مسجد قبا نانل نگر میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 040-27550421 پر ربط کریں۔
حیدرآباد 24 مئی (سیاست نیوز) بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ملک پیٹ کے سابق رکن اسمبلی مسٹر این اندرسین ریڈی کی والدہ محترمہ انو مایماں کا آج انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر تقریباً 93 سال تھی۔ ان کے بڑے فرزند این پربھاکر ریڈی نے عنبرپیٹ شمشان گھاٹ پر چتا کو آگ دکھائی۔ تلنگانہ بی جے پی یونٹ کے صدر جی کشن ریڈی ایم ایل اے کے علاوہ مرکزی مملکتی وزیر محنت و روزگار بنڈارو دتاتریہ، بی جے پی ارکان اسمبلی سی ایچ رامچندرا ریڈی، ڈاکٹر لکشمن، بی جے پی رکن پارلیمنٹ ناگم جناردھن ریڈی، سابق رکن اسمبلی بدم بال ریڈی، سی رامچندر راؤ ایم ایل سی نے مسٹر این ریڈی کے گھر پہونچ کر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور آخری رسومات میں شرکت کی۔