حیدرآباد۔21 مئی(راست) جناب سید شمس الدین ولد جناب سید برہان الدین ڈی آر اینڈ ٹی اسسٹنٹ، جی اے ڈی ڈپارٹمنٹ ساکن حبیب نگر بازار گھاٹ کا مختصر سی علالت کے بعد آج بروز جمعرات 21 مئی کی شام انتقال ہوا۔ نماز جنازہ قطب شاہی مسجد بازار گھاٹ میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی اور تدفین قطب شاہی مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9985808170 اور 9866589911 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔
۰۰۰ جناب سید غلام خواجہ ابو تراب علی ابوالعلائی ولد جناب میر مظفر علی خاں ابوالعلائی مرحوم سینئر بائنڈر گورنمنٹ پریس چنچل گوڑہ کا 21 مئی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد محمدیہؐ ریاست نگر میں ادا کی گئی۔ تدفین درگاہ حضرت بندہ شاہ قبلہ ابوالعلائیؒ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 23 مئی بروز ہفتہ جامع مسجد محمدیہؐ میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید معلومات 8801127009 سے حاصل کرسکتے ہیں۔
۰۰۰ (راست) جناب محمد غوث ولد جناب فقیر محمد (ریٹائرڈ پمپ آپریٹر سیکریٹری ایسٹ بلڈنگ RNB ) ساکن بارکس صلالہ کا 21 مئی بروز جمعرات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد بارکس میں ادا کی گئی۔ تدفین بارکس کے بڑے قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 5 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ Ph. 9848080861, 9700151214
۰۰۰ (راست) جناب سید عبدالسلام ولد جناب سید امام صاحب مرحوم ساکن چندرائن گٹہ کا بعمر 77 سال آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 22 مئی کو جامع مسجد مہیشورم میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔ تفصیلات 9052222933 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔
۰۰۰ (راست) محترمہ کنیز نرجس دُختر جناب سید عباس حسین کا بعمر 75 سال آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق، دارالشفاء میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 4 شعبان کو مسجد اثنائے عشری میں 4 بجے مقرر ہے۔ تفصیلات 9701239397 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔