انتقال

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی : ( راست ) : جناب محمد یعقوب ولد جناب محمد امام صاحب ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ روڈ اینڈ بلڈنگ ڈپارٹمنٹ حکومت آندھرا پردیش عمر 86 سال کا بروز پیر 18 مئی کو بعد نماز عشاء انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز منگل 19 مئی بعد نماز ظہر مسجد فاروق اعظم میں پڑھائی گئی اور تدفین قبرستان برق جنگ پیٹلہ برج میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد فاروق اعظم میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9247359593 ۔ 7032413112 پر ربط کریں ۔۔