انتقال

حیدرآباد ۔ 18 ۔ مئی : ( راست ) : الحاج سلیم الدین احمد انصاری ولد جناب محی الدین احمد انصاری کا 18 مئی کو جدہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز پیر بعد نماز عشاء جدہ میں ادا کی گئی ۔ پسماندگان میں تین لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8801285931 ۔ ( جدہ ) 00966591126744 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ 18 ۔ مئی : ( راست ) : جناب احمد عبدالعلیم اختر ولد جناب محمد عبدالقادر مرحوم سابق ملازم عثمانیہ یونیورسٹی و سابق نائب صدر بزم اتحاد ریاض حال مقیم سن سٹی حیدرآباد کا آج خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ ظہر 1-30 بجے دن سہ شنبہ 19 مئی کو مسجد محمدی ، ٹی وی ٹاور ملک پیٹ مقرر ہے ۔ اور تدفین متصل قبرستان سلیم نگر کالونی میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ فرزند ڈاکٹر احمد عبدالمعز و تین دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9246103493۔ 9010342881 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ نعت گو شاعر جناب محمد حسن الدین صوفی قادری شطاری المعروف صوفی حیدرآبادی ریٹائرڈ گزیٹیڈ آفیسر ساکن یاقوت پورہ کا 17 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 18 مئی کو بعد نماز عصر مسجد منور جنگ یاقوت پورہ دروازہ میں ادا کی جاکر تدفین قبرستان متصل حیدر ہوٹل میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 19 مئی منگل کو بعد نماز عصر مسجد منور جنگ یاقوت پورہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 5 فرزند اور 4 دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9000495458 ۔ 8978983270 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ اہلیہ الحاج محمد فصیح الدین مرحوم ساکن چارچمن موظف محاسب محکمہ تعلیمات کا اتوار کو بعمر 90 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد جہاں نما لانسر میں ادا کی گئی اور تدفین روشن جھرہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 19 مئی کو بعد نماز عصر مسجد چار چمن جہاں نما میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 24460230 ۔ 93460328760 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب خواجہ معین الدین ولد جناب محمد غوث کا 17 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 19 مئی کو بعد نماز ظہر مسجد ابوہریرہؓ بورہ بنڈہ میں ادا کی جائے گی ۔ اور تدفین بورہ بنڈہ قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مرحوم ، جناب محمد اسمعیل اسکاڈرن لیڈر ایر فورس کے برادر خورد تھے ۔ فاتحہ سیوم اسی دن بعد نماز عصر مسجد ابوہریرہؓ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9160612360 پر ربط کریں ۔۔