حیدرآباد۔ 17 مئی (راست) محترمہ رضیہ بیگم بنت جناب میر عباس علی مرحوم زوجہ جناب مرزا سعادت علی بیگ کا 16 مئی کو انتقال ہوگیا۔ تدفین دائرہ حضرت میر محمد مومنؒ میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 18 مئی 4 بجے عصر الاوہ مُلّا رضی ، منڈی میر عالم میں مقرر ہے۔ مولانا مہدی علی ہادی بیان کریں گے۔ مزید تفصیل کے لئے فون نمبرات 9966449729 یا 9700621159 پر ربط کریں۔
٭ مرزا افروز اللہ بیگ ( الکٹریشن ) ابن مرزا وحید اللہ بیگ مرحوم کا 17مئی کو انتقال ہوگیا۔ میت 3بجے دن مرحوم کے مکان دارالشفاء سے اٹھائی گئی۔ 4:30 بجے عصر نماز جنازہ مولانا سید اکبر حسین رضوی کی امامت میں الاوہ سرطوق میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن قبلہ میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت بروز منگل 19مئی کو 2بجے دن الاوہ سرطوق مبارک میں مقرر ہے۔ مولانا سید اکبر حسین رضوی بیان کریں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات8498837351 ، 8096782110 پر ربط کریں۔