انتقال

ورنگل6 نومبر(سیاست ڈسڑکٹ نیوز) محمد خواجہ معین الدین المعروف تاج بھائی ولد محمد افضل نیشنل ایوراڈ ضلع ورنگل کا 2 /اکٹوبر بعد نماز عشاء کھمم میں مقیم اپنی رہائش گاہ میںاچانک قلب کی حرکت بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا۔انتقال کی خبرملتے ہی رشتہ دار،دوست احباب، معززان نے کھمم کی بڑی تعداد میں پہنچ کر مرحوم کو خراج پیش کی اور اہل خانہ کو پرسہ دیا۔/3اکٹوبر بعد نماز عصر جامع مسجد قلعہ کھمم میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور قبرستان قلع میں تدفین عمل میں آئی ۔ نیک صفت اور خوش مزاج مرحوم کے حق میں امام مسجد نے مغفرت اور اہلہ خاندان کو صبر و تحمل عطا کی دعا مانگی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اور ایک لڑکی شامل ہیں۔