حیدرآباد ۔ 14 ۔ مئی : ( راست ) : جناب سید علی حسنین نقوی المعروف ڈاکٹر اے ایچ نقوی ابن سید نثار حسنین نقوی مرحوم کا حرکت قلب بند ہونے سے 13 مئی بروز چہارشنبہ کو 5 بجے عصر کریم نگر میں انتقال ہوگیا ۔ میت 14 مئی کی صبح حیدرآباد لائی گئی ۔ اسی دن 9 بجے دن اٹھائی گئی ۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں مولانا سید اکبر حسین رضوی کی امامت میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 16 مئی کو 4 ساعت عصر الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء مقرر ہے ۔ مولانا سید اکبر حسین رضوی بیان کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9397886785 ۔ 9391806061 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید سیف اللہ ولد جناب سید سمیع اللہ کا 12 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ 13 مئی کو نماز جنازہ مسجد خدیجہ سلطان شاہی میں ادا کی گئی اور تدفین برہنہ شاہؒ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ 15 مئی کو فاتحہ سیوم بعد نماز عصر مسجد خدیجہ میں مقرر ہے ۔ مزید معلومات کے لیے فون نمبرات 9700234875 ۔ 9885666106 پر ربط کریں۔۔