حیدرآباد /13 مئی ( راست ) جناب حکیم سید رضی الدین ساکن سرور نگر کا بعمر 75 سال مختصر علالت کے بعد قلب پر حملہ کے باعث بروز منگل 12 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 12 مئی بعد نماز عشاء عمل میں آئی اور تدفین درگاہ حضرت اجالے شاہ صاحب سعیدآباد میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 14 مئی بروز جمعرات کو مسجد نور سرور نگر ایل بی نگر روڈ مقرر ہے ۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبرات 09848569421 یا 9290018149 پر ربط کریں ۔
٭٭ محترمہ آمنہ بیگم زوجہ جناب محمد بن صالح بلعلہ بنت جناب علی بن عمر کا بعمر 73 سال ساکن ملے پلی انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد ظہر جامع مسجد ملے پلی میں ادا کی گئی اور تدفین قطب شاہی قبرستان بازار گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9390401797 پر ربط کریں ۔۔