حیدرآباد ۔ 11 ۔ مئی : ( راست ) : جناب علی مہدی ابن جناب سید سجاد مہدی موسوی ساکن دارالشفاء کا کل قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 10 مئی کو 7 بجے شام الاوہ سرطوق مبارک میں مولانا اکبر حسین رضوی نے پڑھائی ۔ اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 12 مئی کو چار بجے شام الاوہ بی بی دبیر پورہ میں مقرر ہے ۔ مولانا اکبر حسین رضوی بیان کریں گے ۔ معلومات کے لیے 9581690083 ۔ 9396597854 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ عزیز بانو بنت جناب مرزا منور علی بیگ اہلیہ جناب میر محب علی رضوی کا مختصر علالت کے بعد خانگی دواخانہ میں 9 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ میت 10 مئی کو 2 بجے دن بنڈلہ گوڑہ سے اٹھائی گئی ۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق مبارک میں مولانا سید اکبر حسین رضوی کی امامت میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 12 مئی کو 4 ساعت عصر الاوہ سرطوق میں مقرر ہے ۔ مولانا سید اکبر حسین رضوی بیان کریں گے ۔ تفصیلات کے لیے 9133714788 ۔ 8142424681 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عثمان قریشی ولد جناب محمد جہانگیر قریشی مرحوم ساکن میسرم کا بعمر 87 سال 9 مئی کو انتقال ہوا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد میسرم میں بعد عشاء ادا کی گئی اور تدفین قبرستان میسرم میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 12 مئی بروز منگل جامع مسجد میسرم میں بعد نماز ظہر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات 9948475014 پر معلوم کی جاسکتی ہیں ۔۔
٭٭ الحاجہ امتیاز بیگم عرف ممتاز بیگم زوجہ الحاج امیر حسین مرحوم کا بعمر 90 سال 9 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ 10 مئی اتوار بعد نماز ظہر مسجد ابوبکرؓ بنڈلہ گوڑہ میں نماز جنازہ اداکی گئی اور تدفین دائرہ میر مومن صاحب میں عمل میں آئی ۔ زیارت بروز منگل 12 مئی کو بعد نماز عصر مسجد ابوبکر بنڈلہ گوڑہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 8686546665 ، 9951112010 ، 9885756826 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب میر علی نقی طاہر امانت خانی ابن جناب میر محمد باقر رضوی امانت خانی مرحوم کا انتقال 9 مئی کو ہوگیا ۔ تدفین بروز یکشنبہ 10 مئی کو دائرے میر مومن میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 12 مئی کو بعد مغرب عاشور خانہ بیت الشرف سرکار ریاض الملت مقرر ہے ۔ جس میں مولانا سید وحید الدین حیدر جعفری اخباری بیان کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848080143 پر ربط کریں ۔۔