حیدرآباد 10؍ مئی (سیاست نیوز) یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائیگی کہ شہر کے عالمی شہرت یافتہ ماہر نفسیات ڈاکٹر محمد عبدالمجید خان ولد محمد عبدالحمید خان مرحوم کا بعمر81 سال آج اتوار کو انتقال ہوگیا ۔ ڈاکٹر محمد مجید خان کا شمار حیدرآبادی گنگا جمنی تہذیب کی نمائندہ شخصیات میں ہوتا تھا ۔ وہ اپنے روایتی مزاج ‘رواداری و ملنساری کے سبب حلقہ احباب میں کافی مقبول تھے ۔ ڈاکٹر مجید خان کا شمار شہر کی ان شخصیات میں ہوتا ہے جو حیدرآباد کے ماضی اور حال کو بہت قریب سے دیکھا ہے ۔ آخری آصفجاہی فرمانروا نواب میر عثمان علی خان کے دور میں انہوں نے نامور ادارہ دارالعلوم میں اسکولی تعلیم کی مکمل کرکے عثمانیہ یونیورسٹی سے گریجویشن کیا ۔ لندن میں ایف آر سی پی ‘ ایف آر اے‘ این زیڈ کیا اور آسٹریلیائی یونیورسٹی سے نفسیاتی علوم میں اعلی تعلیم حاصل کی ۔ بعدازاں شہر کے کئی سرکاری دواخانوں میں ماہر امراض نفسیات کی حیثیت سے گرانقدار خدمات انجام دئے ۔ ڈاکٹر مجید خان کا شمار دنیا کے سرکردہ ماہرین امراض نفسیات میں ہوتا ہے ۔ وہ ملک اور بیرون ممالک میں قومی و بین الاقوامی کانفرنسوں میں امراض نفسیات اور علاج پر اپنے تحقیقی مقالے پیش کرچکے ہیں ۔ ڈاکٹر مجید خان گذشتہ چھ دہائیوں سے سیاست کے پابند قاری رہے ہیں اور اپنے تجربات و مشاہدات پر تین دہائیوں سے سنڈے ایڈیشن میں دلچسپ مضامین لکھا کرتے تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران ‘ دو بھائی اور ایک بہن شامل ہیں ۔ نماز جنازہ 11مئی کو بعد نماز ظہر مسجد عالیہ گن فاونڈری میں ادا کی جائیگی ۔ مسجد ٹھگی جیل نمبولی اڈہ سے متصلہ قبرستان میں تدفین عمل میں آئیگی ۔ تفصیلات کیلئے : 9490751750 پر ربط کریں ۔
حیدرآباد ۔ 10 ؍ مئی ( راست ) جناب محمد عبدالعظیم عاطف ( مینیجنگ ڈائرکٹر ) عذرا ایڈور ٹائزنگ اینڈ مارکٹنگ فرزند جناب محمد عبدالرب کا اتوار کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد عالمگیری شانتی نگر میں ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ اور ایک دختر کے علاوہ برادران ڈاکٹر محمد عبد الماجد عادل ‘ محمد عبدالقدیر عاصم (انجنیئر) اور ہمشیرہ شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم منگل 12 ؍ مئی کو بعد نماز عصر مسجد عالمگیری شانتی نگر میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے : 9849019543 پر ربط کریں ۔