انتقال

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مئی : ( راست ) : الحاجہ اقبال النساء زوجہ جناب محمد کاظم علی ذاکر ساکن گولڈن ہائٹس کالونی اپرپلی کا 8 مئی کو بعمر 70 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد عزیزیہ مہدی پٹنم میں بعد عشاء ادا کی گئی ۔ اور تدفین مسجد قادریہ چادر گھاٹ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مرحومہ ، گورنمنٹ ہائی اسکول فرسٹ لانسر کی ریٹائرڈ ہیڈ مسٹریس اور الحاج محمد عبدالوہاب موظف ایڈمنسٹریٹیو آفیسر عثمانیہ یونیورسٹی کی بڑی صاحبزادی تھیں ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ 3 فرزندان شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 8885385880 ۔ 8686582786 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد افسر خاں ساکن ریاست نگر جو کہ سکریٹری ٹی آر ایس کنچن باغ ڈیویژن تھے ۔ حالات نیند میں 8 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد ریاست نگر میں بروز جمعہ بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان درگاہ حضرت برہنہ شاہؒ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ بروز اتوار 10 مئی کو جامع مسجد ریاست نگر میں بعد عصر مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار بچے شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9966931702 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد شریف انجینئر و ایڈوکیٹ ساکن ہاشم نگر لنگر حوض ولد جناب محمد عبدالوہاب مرحوم کا ہفتہ 9 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد محمدیہ مرکز جمعیتہ اہل حدیث لنگر حوض میں 10 مئی کو بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی ۔ تدفین قبرستان احاطہ درگاہ حضرت بغدادی شاہ صاحبؒ ، لنگر حوض میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9000790786 ۔ 9573265130 پر ربط کریں ۔۔

جناب سید شکیل احمد کاظمی ساکن چنچلگوڑہ کی اہلیہ محترمہ سیدہ نسرین فاطمہ کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ آج ہی بعد ظہر مسجد حضرت عمر بن خطاب ؒ چنچلگوڑہ میں ادا کی گئی اور نئی سڑک چنچلگوڑہ کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ ایک لڑکا اور چار لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7416385461 پر ربط کریں۔ فاتحہ سیوم اتوار 10 مئی کو بعد عصر مسجد حضرت پیراں شاہ ؒ (چنچلگوڑہ) میں مقرر ہے۔