حیدرآباد ۔ 8 ۔ مئی : ( راست ) : الحاج خواجہ نظام الدین ولد الحاج محمد عبدالرحمن مرحوم ساکن سلطان نواز جنگ دیوڑھی آغا پورہ کا 8 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز جنازہ تدفین احاطہ درگاہ یوسفینؒ میں بعد عصر عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم اتوار 10 مئی بعد عصر مسجد درگاہ یوسفینؒ میں مقرر ہے ۔ مزیدتفصیلات کے لیے فون نمبرات 9000700150 ۔ 7207207273 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 8 ۔ مئی : ( راست ) : حیدرآباد اولڈ سٹی کانگریس کے سینئیر لیڈر جناب واجد علی کے انتقال پر کانگریس کے رکن راجیہ سبھا جناب ایم اے خاں ، تلنگانہ قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر جناب محمد علی شبیر اور کانگریس رکن قانون ساز کونسل جناب فاروق حسین کے علاوہ نیشنل ڈیزاسسٹر ریسانس فورس ( این ڈی آر ایف ) کے سابق نائب صدر نشین جناب ایم ششی دھر ریڈی نے تعزیت کا اظہار کیا ۔ ان قائدین نے مرحوم کے افراد خاندان سے ٹیلی فون پر ربط کرتے ہوئے دلی تعزیت کا اظہار کے علاوہ عوام اور کانگریس کے لیے واجد علی مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت ادا کیا ۔ پردیش کانگریس کے اقلیتی شعبہ کے صدر جناب سراج الدین ، سینئیر قائدین مسرز یوسف ہاشمی ، جی نرنجن ، علی رضا اور دوسروں نے گھر پہونچ کر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ۔۔
٭٭ محترمہ رحمت بیگم زوجہ جناب شیخ صوفی جاگیر دار بسواکلیان مرحوم کا 7 مئی کو انتقال ہوا ۔ نماز جنازہ صیغہ مسجد اعظم پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان قادریہ مسجد چادر گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ 9 مئی کو مسجد صیغہ اعظم پورہ بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9247280333 ۔ 24547251 پر ربط کریں ۔۔