حیدرآباد ۔ 7 ۔ مئی : ( راست ) : جناب محمد رضی الدین مرحوم موظف ڈپٹی فارسٹ کنزرویٹیو آفیسر کی اہلیہ کا 7 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز جنازہ تدفین قبرستان اجالے شاہؒ سعید آباد میں عمل میں آئی ۔ قرآن خوانی9 مئی کو بعد عصر مسجد عالمگیر شانتی نگر میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 23304049 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 7 ۔ مئی : ( راست ) : جناب محمد عبدالفہیم ولد جناب محمد عبدالرحیم ساکن نشیمن نگر کا بعمر 48 سال 6 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 6 مئی کو بعد نماز عصر مسجد خلیفہ نشیمن نگر تالاب کٹہ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد شمع رخ مستعد پورہ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 8 مئی کو مسجد خلیفہ نشیمن نگر میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے فون 9248905459 ۔ 9346963966 پر ربط کریں ۔۔