حیدرآباد /6 مئی ( راست ) صاحبزادی حضرت مولانا الحاج سید عبدالمحی الدین قادری الموسوی المعروف حضرت چنو پاشاہ قبلہ علیہ الرحمہ حضرتہ سیدہ فاطمہ بیگم صاحبہ زوجہ جناب شاہ محمد ابوالفضل جنیدی سرور پاشاہ کا 5 مئی بروز منگل کی صبح 9 بجے مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ مولانا الحاج ڈاکٹر سید غوث محی الدین قادری الموسوی اعظم پاشاہ جانشین حضرت وحیدالعصر عارف علیہ الرحمتہ کی بڑی ہمشیرہ ہوتی تھیں ۔ نماز جنازہ 5 مئی بعد نماز مغرب درگاہ حضرت سید موسیٰ قادریؒ میں مولانا الحاج سید سلطان محی الدین قادری الموسوی مرتضی پاشاہ نے پڑھائی اور تدفین درگاہ حضرت ممدوحؒ میں عمل میں آئی ۔ نماز جنازہ میں علماء مشائخ مریدین و معتقدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ جن میں قابل ذکر حضرت مولانا سید کاظم پاشاہ قادری الموسوی، حضرت مولانا قاضی سید اعظم علی صوفی قادری ، حضرت مولانا سید فضل اللہ قادری الموسوی ، حضرت سید غلام علی قادری الموسوی ، مولانا سید شفیع پاشاہ قادری کرنول ، مولانا سید اولیاء حسینی قادری ، مولانا سید درویش محی الدین قادری الموسوی مصطفی پاشاہ ، مولانا سید آل مصطفی قادری علی پاشاہ ، مولانا سید خالد قادری الہاشمی و مولانا سید محمد علی قادری الہاشمی ممشاد پاشاہ شامل ہیں ۔ مرحومہ کی فاتحہ سوم 7 مئی بروز جمعرات بعد نماز عصر درگاہ شریف حضرت سید موسیٰ قادری قدس سرہ اندرون پل قدیم حسینی علم میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 9849072426 پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب محمد یعقوب قریشی ولد الحاج محمد یوسف قریشی ساکن ملے پلی کا انتقال ہوگیا ۔ فاتحہ سیوم 7 مئی بروز جمعرات کو بعد نماز عصر مسجد درگاہ حضرت یوسفینؒ نامپلی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9246340796 پر ربط کریں ۔
٭٭ محترمہ الحاجہ فاطمہ بیگم زوجہ جناب میر اسد علی مرحوم کا انتقال 6 مئی کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن مسجد بغدادیؒ پنشن پورہ لنگر حوض میں ادا کی گئی اور تدفین بعد نماز عصر قبرستان بغدادی نگر حوض میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 8 مئی بروز جمعہ کو بعد نماز عصر مسجد بغدادی پنشن پورہ لنگر حوض میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9866407250 پر ربط کریں ۔
٭٭جناب محمد قادر محی الدین صدیقی ابوالعلائی ولد الحاج محمد احمد الدین صدیقی مرحوم کا 6 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 7 مئی جمعرات کو بعد نماز ظہر احاطہ درگاہ حضرت شاہ راجو حسینیؒ مصری گنج میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان درگاہ حضرت سیدنا شاہ راجو حسینیؒ مصری گنج میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکیاں شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 8 مئی جمعہ کو بعد عصر درگاہ حضرت سیدنا شاہ راجو حسینیؒ مصری گنج میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر 9949653946/ 9700065006 پر ربط کریں ۔
حیدرآباد ۔ 6 ۔ مئی : ( راست ) : جناب خواجہ حسن الدین ( بابو جانی ) ولد جناب خواجہ معین الدین مرحوم زمیندار و پولٹری فارمر کا بعمر 55 سال کا آج صبح اچانک حرکت قلب بند ہونے سے آبائی گاؤں ترکل شاہ پور گنڈل منڈال ضلع نلگنڈہ میں انتقال ہوگیا ۔ میت آج دوپہر ترکل شاہ پور سے محروم کے برادر خواجہ عزیز الدین ( واٹر ورکس ایس آر نگر ) کے مکان واقع بورہ بنڈہ منتقل کی گئی ۔ نماز جنازہ 7 مئی کو محبوبیہ مسجد اللہ پور میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی ۔ اور تدفین قبرستان بورہ بنڈہ نزد ریلوے لین میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک صاحبزادی اور دو صاحبزادے شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے سیل نمبر 9949050462 پر ربط کریں ۔ مرحوم سید حبیب آفتاب لکچرار کے خالہ زاد بھائی ہوتے ہیں ۔۔