میدک۔6مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد زاہد حسین المعروف جاوید ساکن محلہ قوت الاسلام میدک ولد جناب احمد حسین مرحوم المعروف ماموں کا بعمر 54سال قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ مرحوم جاوید ایک عرصہ دراز سے ضلع رنگاریڈی کے تانڈور میں اپنا ذاتی موٹر کارخانہ چلاتے تھے ۔ جن کی میت میدک منتقل کی گئی ۔ 5مئی کو بعد نماز عشاء مسجد قوت الاسلام میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ مرحوم جاوید ‘ جناب محمد شاہد حسین ‘ نسیم بھائی کے چھوٹے بھائی اور محمد سلیم مرحوم‘ محمد ساجد حسین حال مقیم سعودی عربیہ ‘ محمد راشد حسین ‘ محمد مقیت حسین ‘ محمد خالد حسین حال مقیم ممبئی کے بڑے بھائی ہوتے تھے ۔ سپماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اور چار لڑکیاں شامل ہیں ۔ نماز جنازہ مولانا برکات احمد ندوی امام و خطیب مسجد ولی شاہ نے پڑھائی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 7مئی کو بعد نماز عصر مسجد قوت الاسلام میں مقرر ہے ۔
٭٭ سدی پیٹ ۔ 6مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد عبداللطیف مرحوم پوسٹ ماسٹر محلہ چھروادان‘ سدی پیٹ کی اہلیہ محترمہ کا بعمر 83سال انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ جناب محمد عبدالرزاق ‘ محمد عبدالقدوس ‘ محمد عبدالماجد کی والدہ تھیں ۔ نماز جنازہ 5مئی منگل کو مکہ مسجد میں ادا کی گئی ۔ تدفین آبائی قبرستان عقب گورنمنٹ ہائی اسکول سدی پیٹ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں ۔