حیدرآباد /5 مئی ( پریس نوٹ ) یہ خبر اردو حلقوں میں نہایت افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ ہندو پاک کے صاحب طرز ادیب اور ممتاز افسانہ نگار سید مسیح الدین معروف بہ اقبال متین کا بروز منگل 5 مئی کو صبح 9 بجے ان کی قیام گاہ ہیپی ہومس اُپر پلی حیدرآباد میں انتقال ہوگیا ۔ اقبال متین 2 فروری 1929 ء کو حیدرآباد کے محلہ رام کوٹ میں پیدا ہوئے ۔ مخدوم محی الدین ، ڈاکٹر راج بہادر گوڑ ، ڈاکٹر حسینی شاہد ، سید محمد جواد رضوی اور سلیمان اریب کے ساتھیوں میں ان کا شمار ہوتا تھا ۔ ان کی پہلی کتاب ’’ اجلی پرچھائیاں ‘‘ 1960 ء میں شائع ہوئی اور آندھراپردیش ہندی ساہتیہ اکیڈیمی نے انعام سے نوازا ۔ اردو اکیڈیمی آندھراپردیش ، اترپردیش اردو اکیڈیمی اور دیگر ادبی اداروں کی جانب سے ان کی مطبوعات کو انعامات سے نوازا گیا ۔ اردو اکیڈیمی آندھراپردیش نے باوقار مخدوم ایوارڈ انہیں عطا کیا تھا ۔ ان کا شمار اردو کے صف اول کے افسانہ نگاروں میں ہوتا ہے مگر ان کی ادبی زندگی کا آغاز شعر گوئی سے ہوا ۔ اردو افسانہ نگاری میں اقبال متین ایک منفرد اور امتیازی مقام کے حامل تھے ۔ اردو ادب ایک اچھے فنکار سے محروم ہوگیا ۔ تفصیلات کیلئے ان کے فرزند ارجمند جناب سید نوید اقبال سے فون نمبر 9866983356 پر ربط پیدا کریں ۔
حیدرآباد ۔ 5 ۔ مئی : ( راست ) : جناب میر محمد صادق رضوی امانت خانی ابن شاعر ملت میر محمد باقر رضوی امانت خانی کا 5 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین دائرہ میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 7 مئی 4-30 بجے عصر بمقام عبادت خانہ حسینی دارالشفاء 4-30 ساعت عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9000809209 ۔ 9676784218 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ فاطمہ یزدانی سابق لکچرر نامپلی گرلز کالج حیدرآباد دختر پدم بھوشن غلام یزدانی صاحب مرحوم کا 5 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد درگاہ حضرت سردار بیگ صاحبؒ میں بعد نماز عصر پڑھائی اور وہیں احاطہ درگاہ میں تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 7 مئی بعد نماز عصر مسجد اللہ والی بی صاحبہ (جامع مسجد بی صاحبہ ) پنجہ گٹہ میں مقرر ہے۔ تفصیلات کے لیے 9866424619 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔
الحاج محمد جعفر علی ولد محمد منصور علی سابق ڈسٹرکٹ ٹریژری آفیسر ورنگل کا بعمر 90 سال آج انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں 7 فرزند اور دو دختران ہیں۔ تدفین چہارشنبہ کو بعد عصر درگاہ افضل بیابانیؒ میں ہوگی۔ تفصیلات کے لئے 9985276779 پر ربط کریں۔
محترمہ شہزادی بیگم (جانی بیگم) زوجہ محمد خواجہ معین الدین مرحوم کا منگل کو بعد عصر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ چہارشنبہ کو بعد ظہر مسجد چیونٹی شاہ میں ہوگی۔ تدفین قبرستان کٹل گوڑہ میں عمل میں آئے گی۔ تفصیلات کے لئے 8297929700 ، 9866482957 پر ربط کریں۔