حیدرآباد ۔ 30 ۔ اپریل : ( راست ) : پیرزادہ سید محمد بادشاہ وظیفہ یاب سنٹرل گورنمنٹ ولد جناب پیرزادہ سید محمود پاشاہ کا انتقال بروز جمعرات 30 اپریل کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عصر مسجد بابا شرف الدین پہاڑی میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان درگاہ حضرت قطب الاقطاب حضرت بابا شرف الدین صاحب قبلہؒ پہاڑی شریف میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بعد نماز عصر بروز جمعہ یکم مئی درگاہ حضرت بابا شرف الدین میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 8686959705 ۔ 9885893148 پر ربط کریں ۔۔
سید امداد حسین (سعادت)ولد جناب سید لطافت حسین مرحوم ساکن مراد نگر کا آج بعمر 74 سال انتقال ہوگیا۔ تدفین دائرۂ حضرت میر مومنؒ، سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اور ایک لڑکی شامل ہیں۔ تفصیلات 9394816474 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔