انتقال

حیدرآباد ۔ 27 ۔ اپریل (راست) جناب سید حیدر حسین رضوی موظف سرکل انسپکٹر پولیس ا بن جناب سید ریاست حسین رضوی مرحوم کا انتقال 27 اپریل کو خانگی دواخانہ میں ہوگیا ۔ دائرہ حضرت میر محمد مومن صاحب قبلہؒ میں تدفین اسی دن عمل میں آئی۔ مجلس سیوم 28 اپریل کو چار ساعت عصر عزاخانہ زہرا میں مقرر ہے جس میں مولانا مہدی علی صاحب ہادی بیان کریں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7306708666 پر ربط کریں۔

** محترمہ جعفری بیگم بنت جناب سید اسد اللہ حسین مرحوم زوجہ جناب محمد محبوب علی مرحوم موظف اڈمنسٹریٹیو آفیسر سنگارینی کالریز و ڈپٹی کلکٹر کا بروز پیر کیلیفورنیا میں انتقال ہوگیا ۔ تدفین بروز منگل بعد نماز ظہرین کیلیفورنیا میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7702609110 ، 040-24575339پر ربط کریں۔

حیدرآباد ۔ 27 ۔ اپریل : ( راست ) : محترمہ زوار فاطمہ سلطان علی عرف شہناز بنت نواب جعفر اور شمیم سلطانہ سلطان یار جنگ کی پوتری کا انتقال 13 اپریل بروز پیر کو شکاگو میں ہوگیا ۔ تدفین شکاگو میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں فرزند حسین سلطان علی شامل ہیں ۔۔

٭٭ مشہور و معروف آرٹسٹ جناب سید حمید اللہ المعروف ماسٹر صاحب ( موظف گزیٹیڈ آفیسر ڈی آر ڈی ایل ڈیفنس ) ولد جناب سید رحمت اللہ مرحوم کا 27 اپریل کو مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مسجد صدیق اکبرؓ حافظ بابا نگر میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان زہرہ بی درگاہ عیدی بازار میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم 30 اپریل بروز جمعرات کو بعد نماز عصر مسجد صدیق اکبرؓ حافظ بابا نگر میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چھ فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849196810 پر ربط کریں ۔۔